کولمبیا کی فوج کے باورچی نے دیگ کو حمام میں بدل دیا

وکٹر گومبا کودیگ میں فوجیوں کے لیے گرما گرم سوپ تیار کرنا تھا۔

کولمبیا کےفوجی کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے۔جس میں یہ سوپ تیار کرنے والے جہازی سائز پتیلے میں بیٹھا نہا رہا ہےفوٹو :فائل

فوجیوں کو عام طور پر نظم و ضبظ کا سخت پابند سمجھا جاتا ہے لیکن کولمبیا کی فوج کے ایک باورچی نے ایسی حرکت کی کہ جیسے فوجی تاریخ کی ناپسندیدہ ترین غلطیوں میں سے ایک قرار دیا جاسکتا ہے۔


27 سالہ وکٹر گومبا کا تعلق کولمبیا کی ملٹری پولیس بٹالین کی 13ہویں رجمنٹ سے ہے اور ان کے ذمے فوجیوں کے لیے گرما گرم سوپ تیار کرنا تھا۔ حال ہی میں انٹرنیٹ پر اس غیر ذمے دار فوجی کی وڈیو سامنے آئی ہے۔جس میں یہ سوپ تیار کرنے والے جہازی سائز پتیلے میں بیٹھا نہا رہا ہے۔

وڈیو سامنے آنے کے بعد ہی اس سپاہی کے ایک ساتھی نے بتایا کہ اس معاملے کا علم تھا مگر وہ دبائوکے باعث خاموش رہا۔ بیس کمانڈر جنرل رائول انٹو ینی راڈری گیز کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Load Next Story