ایکسپریس پبلیکیشنز کی ’جوش کرکٹ ورلڈ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

افغانستان، اسکاٹ لینڈ میچ میں کراچی کے شاہد صدیقی اور کوئٹہ کے محمد عمر نے سوالوں کے درست جواب دیکر انعامات جیت لیے

ایکسپریس پبلیکیشنز اورمیکڈونلڈز پاکستان کی جانب سے کراچی میں شاہد صدیقی کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد اور کوئٹہ میں محمدعمر کو بیورو چیف ایکسپریس نیوز رضاء الرحمٰن انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس پبلیکیشنز، میکڈونلڈ پاکستان اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ2015 کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق سوالوں کے درست جواب دے کر کراچی کے شاہد صدیقی نے مائیکروویواوون اور کوئٹہ کے محمد عمر نے جوسر بلینڈر جیت لیا۔ کراچی میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد اور کوئٹہ میں ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف رضاء الرحمٰن نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔ اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس پبلیکیشنز اور میکڈونلڈ پاکستان کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔




واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس، میکڈونلڈ کے '' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔
Load Next Story