ایم این ایز کو سالانہ 20 فضائی ٹکٹ کے مساوی رقم دینے کی سفارش

کیمٹی نے این ٹی سی کے ذریعے ڈیٹا ہاؤس سینٹر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


Numainda Express February 28, 2015
اجلاس میں الاؤنسز کے ایکٹ 1974 میں ترامیم کےبل2015 کا جائزہ لیا گیا۔فوٹو: فائل

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے ارکان قومی اسمبلی کو سالانہ20 بزنس کلاس ایئر ٹکٹ کی جگہ اس کے مساوی نقد رقم دینے کی سفارش کردی۔

کمیٹی نے ای آفس سسٹم سے متعلق پی ٹی سی ایل سے ڈیٹا ہاؤس سسٹم بنانے کا معاہدہ منسوخ کرکے این ٹی سی کے ذریعے ڈیٹا ہاؤس سینٹر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، اجلاس چیئرمین میاں عبدالمنان کی زیر صدارت ہوا، جس میں ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں و الاؤنسز کے ایکٹ 1974 میں ترامیم کےبل2015 کا جائزہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں