افغانستان میں نیٹو کے زیراستعمال مزید اسلحہ پاکستان کو دینگے رچرڈ اولسن

بارودی سرنگیں صاف کرنے کی مشینری پاکستان کو دی گئی ہے، امریکی سفیر


Business Reporter February 28, 2015
اسلام آباد میں ہونے والی پاک امریکا بزنس کانفرنس میں امریکا کی 100 کمپنیاں شرکت کریں گی، اولسن۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے زیراستعمال اسلحے میں سے کچھ پاکستان کو دیدیا ہے جب کہ مزید بھی دیا جائے گا۔

کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک امریکا بزنس مواقع سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگیں صاف کرنے کی مشینری پاکستان کو دی گئی ہے جب کہ مزید نیٹو اسلحہ دینے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی پاک امریکا بزنس کانفرنس میں امریکا کی 100 کمپنیاں شرکت کریں گی۔ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت غلام دستگیر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان امریکا بزنس کانفرنس اسلام آباد میں 10 سے 12 مارچ تک ہوگی۔ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے، معاشی استحکام اور غربت کے خاتمے کیلیے بھی کام کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں