کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار
کل سے منگل تک ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
MUMBAI:
مغرب سے بارش بر سانے والی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش برسانے والی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئیں جب کہ رات سے شروع ہو نے والی بارش کے نئے سلسلے نے موسم کو خوشگوار اور دلکش بنا دیا ہے، گوادر میں 35 ملی میٹر جب کہ کراچی اور لوئردیر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص سمیت اندرون سندھ، مکران ڈویژن، کوئٹہ، ژوب، قلات، لاہور ڈویژن، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور کشمیر میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے منگل تک اسلام آباد سمیت ملک کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے جب کہ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔