معین خان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

معین خان نے جواخانےجاکرقوم کوبدنام کیا اس لئےچیئرمین پی سی بی سے پوچھا جائے انہیں ٹیم کے ساتھ کیوں بھیجا،درخواست گزار

معین خان کو کسی بھی عہدے پر فائز نہ رکھا جائے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکوٹ میں شہری کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ معین خان نے جوا خانے جا کر قوم کو بدنام کیا اس لئے چیئرمین پی سی بی سے پوچھا جائے کہ معین خان کو ٹیم کے ساتھ کیوں بھیجا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معین خان کو کسی بھی عہدے پر فائز نہ رکھا جائے اور قوم کی بدنامی کا باعث بننے پر انہیں فوری طور پر چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ شائقین کرکٹ کی جانب سے معین خان کے جوا خانے جانے پر شدید تنقید کی جارہی ہے جب کہ لاہور کی سیشن عدالت میں بھی شہری کی جانب سے ان کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
Load Next Story