لاہور کے شیخ زید اسپتال کی نرسوں اور عملے کا مطالبات کے حق میں احتجاج

نرسز کالج کی رجسٹریشن کاعمل جلد مکمل کیا جائے اور سروس اسٹرکچر فوری طور پر تشکیل دیا جائے۔ مظاہرین کا مطالبہ


ویب ڈیسک February 28, 2015
احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

GILGIT: شیخ زید اسپتال کی نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے باعث مریضوں کا مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور کے شیخ زید اسپتال میں تعینات نرسوں اور طبی عملے نے اپنے مطالبات کے حق میں کام بند کرکے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ نرسز کالج کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے جب کہ سروس اسٹرکچر فوری طور پر تشکیل دیا جائے۔ اس موقع پر مطاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔