راولپنڈی میں پولیس كا ناجائز اسلحے كے خلاف كریک ڈاؤن

لیاقت روڈ پر چھاپے کے دوران 9 بندوقیں اور 7 پستول برآمد كركے 2 افراد كو حراست میں لیا گیا، پولیس


Numainda Express February 28, 2015
لیاقت روڈ پر چھاپے کے دوران 9 بندوقیں اور 7 پستول برآمد كركے 2 افراد كو حراست میں لیا گیا، پولیس فوٹو: فائل

پولیس نے ناجائز اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسلحہ مرمت اور فروخت كرنے والی 2 دكانوں پر چھاپے مار كر 9 بندوقیں اور 7 پستول برآمد كركے 2 افراد كو حراست میں لے لیا۔

راولپنڈی پولیس نے حساس اداروں كی جانب سے ملنے والی اطلاعات كی روشنی میں لیاقت روڈ پر چھاپے مارے اور اسلحہ مرمت اور فروخت كرنے والے ایک دکاندار سے 7 پستول اور بارہ بور کی بندوق جب كہ دوسرے دکاندار سے ایک چوالیس بور اور 7 بارہ بور کی بندوقیں قبضے میں لے كر دونوں كو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔