کراچی میں 18 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم گرفتار

ملزم عبداللہ 18 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم دہشتگردی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا،ایس ایس پی کورنگی


ویب ڈیسک February 28, 2015
ملزم عبداللہ 18 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم دہشتگردی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا،ایس ایس پی کورنگی. فوٹو: فائل

18 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم عبداللہ کو اس کے ساتھی پرویز سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ 18 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے جب کہ ملزم دہشتگردی کی دیگر وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔