سندھ سے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے 22 امیدوار بلامقابلہ سینیٹرمنتخب

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر فاروق ایچ نائیک اور بیرسٹرسیف جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پرنگہت مرزا اور سسی پلیجو منتخب


ویب ڈیسک February 28, 2015
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر فاروق ایچ نائیک اور بیرسٹرسیف جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پرنگہت مرزا اور سسی پلیجو منتخب فوٹو : فائل

سندھ سے سینیٹ انتخابات کے لئے متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے 2،2 امیدوار بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سینیٹ انتخابات کے لئے سیٹ ایڈجسمنٹ کے بعد 2،2 امیدوار بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ ٹیکنو کریٹ کی خصوصی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار رحمان ملک نے اپنے کاغذات واپس لے لئے جس کے بعد فاروق ایچ نائیک اور ایم کیو ایم کے بیرسٹر محمد علی سیف بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے جب کہ خواتین کی خصوصی نشست پرایم کیو ایم کی نگہت مرزا اور پیپلزپارٹی کی سسی پلیجو منتخب ہوئیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات 5 مارچ کو ہونا ہیں جس میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔