جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد سے زائد اضافہ کردیا

بھارت نے آئندہ مالی سال کے لئے دفاع کے شعبے میں 41 ارب  امریکی ڈالرز کے مساوی رقم مختص کی ہے

اسلحے کی خریداری کے لحاظ سے بھارت دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے فوٹو: فائل

ایک جانب بھارت کی آدھی آبادی کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں تو دوسری جانب اس کا جنگی جنون بھی روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مودی سرکار نے اپنے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے۔


بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دفاع کے شعبے میں آئندہ مالی سال کے لئے 24 کھرب 67 ارب 27 کروڑ روپے تجویز کئے گئے ہیں، امریکی ڈالرز میں یہ رقم 41 ارب ڈالر بنتی ہے، یہ رقم رواں مالی سال کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے، اس طرح ملک کا دفاعی بجٹ بھارت کے مجموعی اخراجات کے 14 فیصد ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلحے کی خریداری کے لحاظ سے بھارت دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے، جس کی وجہ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے۔
Load Next Story