ملک میں قیادت کا بحران دور کرنے کیلئے تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے پرویز مشرف

ملک کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر وطن واپس آیا لیکن بے بنیاد مقدمے قائم کرکے نااہل کردیا گیا، پرویز مشرف


ویب ڈیسک February 28, 2015
آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار موقع ملا اور وہ ناکام ہوگئے، پرویز مشرف فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر مملکت پرویز مشرف کہتے ہیں کہ ملک میں قیادت کا بحران ہے جس کے لئے تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران سابق صدر کا کہنا تھا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار موقع ملا اور وہ ناکام ہوگئے، آج صورت حال یہ ہے کہ ملک مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، ملک میں کسی قسم کے ترقیاتی کام نہیں ہورہے، ملکی خزانے کولوٹا جارہا ہے اور عوام کو بجلی، پانی اور پٹرول بھی دستیاب نہیں۔ وہ ملک کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر وطن واپس آئے تھے تاکہ ملک میں تیسری سیاسی قوت سامنے آسکے لیکن بے بنیاد مقدمے قائم کرکے انہیں نااہل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں