الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

پنجاب سے 16، سندھ 12، بلوچستان 32 اور خیبرپختونخوا سے 27 امیدوار شامل ہیں


ویب ڈیسک February 28, 2015
سینیٹ انتخابات کے لیے 3 ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن سے چھپوائے جائیں گے، فوٹو: فائل

سینیٹ انتخابات میں 52 نشستوں پر ملک بھر سے 131 امیدوار حصہ لیں گے جب کہ 3 ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق سینیٹ کےانتخابات میں 52 نشستوں پر ملک بھر سے 131 امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا جن میں سے پنجاب سے 16، سندھ 12، بلوچستان 32 اور خیبرپختونخوا سے 27 امیدوار شامل ہیں جب کہ اسلام آباد میں 8 اور فاٹا میں 34 امیدوار سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے 3 ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کارپوریشن سے چھپوائے جائیں گے جن کی چھپائی کا کام کل سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 52 نشستوں کے لیے پولنگ 5 مارچ کو ہوگی جس کے لیے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے جب کہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔