ایم کیوایم کی برابری دنیا کی کوئی جماعت نہیں کرسکتی الطاف حسین

ملک میں اسٹیٹس کو کی مخالف اور عوامی نمائندہ جماعت ایم کیوایم ہی ہے، قائد متحدہ قومی موومنٹ


ویب ڈیسک February 28, 2015
ہم پر جھوٹے الزامات بھی لگائے گئے لیکن ہم مایوس نہیں ہوئے اور شہادتیں دیتے رہے اب ہمارے شہیدوں کا لہو رنگ لا رہا ہے، الطاف حسین، فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں ایم کیوایم ہی اسٹیٹس کو کی مخالف ہے اور اس کی برابری دنیا کی کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے بیرسٹر سیف اور نگہت مرزا کو بلا مقابلہ سنییٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پٹھانوں، سندھیوں اور بلوچوں کا دشمن قرار دیا گیا لیکن آج ایک پختون بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوا جب کہ ایک گھریلو خاتون کو سینیٹر بنانا بھی ہماری فراخ دلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 32 سال سے جلا وطنی کاٹ رہا ہوں،ہم پر جھوٹے الزامات بھی لگائے گئے لیکن ہم مایوس نہیں ہوئے اور شہادتیں دیتے رہے اب ہمارے شہیدوں کا لہو رنگ لا رہا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیٹس کو اور دیگر خرابیاں ہیں، ملک میں اسٹیٹس کو کی مخالف اور عوامی نمائندہ جماعت ایم کیوایم ہی ہے اور اس کی برابری دنیا کی کوئی جماعت نہیں کرسکتی، ایم کیو ایم تمام طبقات کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے اسی لیے عوام متحدہ کے پرچم تلے جمع ہوجائیں کیونکہ ملک میں انقلابی تبدیلی ایم کیوایم ہی لائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔