6 دہائیاں ساتھ رہنے والے جوڑے نے ایک ساتھ موت کو گلے لگا کر محبت کی نئی مثال قائم کردی

90 سالہ فلائید ہارٹ وگ کے انتقال کے 5 گھنٹے بعد ان کی 89 سالہ اہلیہ وائیلٹ بھی انتقال کرگئیں

موت کے وقت اس جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا تھا، فوٹو فوکس نیوز

محبت کرنے والوں کی داستانیں اکثر جدائی پر ختم ہوتی ہیں اور ایک ساتھ دھڑکنے والے دل کم ہی مل پاتے ہیں لیکن کیلیفورنیا میں اس سے کچھ مختلف ہوا جہاں محبت کرنے والا جوڑا نہ صرف ایک ہوگیا بلکہ زندگی کے 67 سال ایک ساتھ گزارے اور اس سے بھی بڑھ کر ایک ساتھ موت کو بھی گلے لگا کر محبت کی ایسی مثال قائم کردی جو حقیقی زندگی میں کم ہی نظر آتی ہے۔

کیلیفورینا کے 90 سالہ فلائید ہارٹ وگ اور ان کی اہلیہ 89 سال کی وائیلٹ نے زندگی کے 67 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد جب موت کو گلے لگایا تو انہوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام رکھے تھے اور ان کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ کسی رومانوی فلم کا اختتام ہورہا ہو۔ اس بے مثال جوڑے کی بیٹی ڈونا شیرٹن کا کہنا ہے کہ جس طرح دونوں کی موت ہوئی وہ ایک طرف تو ہمارے لیے دلی دکھ کا باعث تھی تو دوسری طرف حیرت انگیز بھی تھی کیونکہ جب ان کی صحت بہت خراب ہوئی تو ہم نے ان کی خواہش کے مطابق کے ان کے بیڈ ساتھ جوڑدیئے اور ان کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیئے اور عین اسی دوران والد کا انتقال ہوگیا جب کہ پانچ گھنٹے بعد والدہ کا بھی انتقال کرگئیں جس کےبعد دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام رکھے تھے۔


ڈونا نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے خون کے ٹیسٹ لینے کے بعد والد کو بتا دیا تھا کہ ان کی زندگی کے صرف 2 ہفتے باقی ہیں کیوں کہ ان کے گردوں نے کام چھوڑدیا تھا جب کہ عین اسی وقت ڈاکٹرز نے والدہ کوبھی کینسرسے آگاہ کردیا اور یوں دونوں کی موت ایک دن واقع ہوگئی۔

فلائیڈ اور شیرٹن کی ملاقات ایک ڈانس کلب میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور 1947 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی سے لے کر موت تک دونوں نے کبھی ایک دوسرے کو تنہا نہیں چھوڑا اورزندگی کی ہر خوشی اور غم میں ہمیشہ ساتھ رہے اور موت کو بھی ایک ساتھ گلے لگایا۔

 
Load Next Story