شاہد آفریدی کااپنی سالگرہ پر قوم کو انڈے کا تحفہ

زمبابوے کےخلاف میچ میں بھی شاہد آفریدی نے اپنی خراب کار کردگی کی روایت برقرار رکھی۔


ویب ڈیسک February 28, 2015
آج بھی زمبابوے کےخلاف میچ میں انہوں نے خراب کار کردگی کی روایت برقرار رکھی اور قوم کو "انڈے" کا تحفہ دیا۔،فوٹو فائل

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم جہاں ورلڈکپ 2015 کے میچز میں مشکلات کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے وہیں زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی بقا کے میچ کے دوران آل راؤنڈر شاہد آفریدی نےاپنی 35 ویں سالگرہ پر قوم کو "انڈے"کا تحفہ دیا۔

بوم بوم کے نام سے مشہورآل راؤنڈر شاہد آفریدی آج اپنی 35 ویں سالگرہ پر قوم کو اپنی پر فارمنس سے تحفہ دینا چاہتے تھے جس سےنہ صرف وہ اپنے چاہنے والوں کے دل جیت سکتے تھے بلکہ سالگرہ کے دن کو بھی یادگار بنا سکتے تھے لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔

34 سالہ شاہد آفریدی خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے اور بطور لیگ اسپنر قومی ٹیم میں شامل ہوئے انہوں نے پہلا میچ 1996 میں کینیا کے خلاف کھیلا اور صرف 16 سال کی عمر میں ہی سری لنکن ٹیم کے خلاف اپنے کیرئیر کے دوسرے ہی میچ میں صرف 37 گیندوں پر دنیائے کرکٹ کی سب سے تیز ترین سنچری بناکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ایک روزہ میچز کی تیز ترین سنچری کے بعد آفریدی کے چرچے ہرخاص و عام کی زبان پر ہونے لگے لیکن ورلڈ کپ 2015 میں ناقص کارکردگی کے باعث وہ بھی تنقید کی زد میں آگئے ہیں اور زمبابوے کےخلاف میچ میں انہوں نے خراب کار کردگی کی روایت برقرار رکھی اور قوم کو "انڈے" کا تحفہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔