مصرکی عدالت نے حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا

عدالتی فیصلے سے خطے میں سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا، فلسطینی حکام


ویب ڈیسک February 28, 2015
اس سے قبل مصری عدالت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو بھی دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔فوٹو:فائل

مصرکی عدالت نے فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ مقدمے میں 2 مختلف درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ حماس ایک عسکریت پسند تنظیم ہے جو غزہ سے منسلک مصر کے صحرائی علاقے سینا میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے اس لئے اس پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے جس کے بعد عدالت نے اسے دہشت گرد گروپ قرار دیا جبکہ اس قبل ایک مصری عدالت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو بھی دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مصری عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ مصری صدرعبد الفتح السیسی کی جانب سے اسلام پسند جماعتوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

فلسطینی حکومت کے عہدے دار مصطفیٰ برغوتی نے عدالتی فیصلے پر ردعمل کے اظہار میں اسے نامناسب فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس فلسطینی قومی مزاحمتی تحریک کا حصہ ہے اور عدالتی فیصلے سے خطے میں سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں