نئی فلموں کی نمائش میں تاخیر 65 کروڑ کا سرمایہ منجمد

’’ پرائس آف آنر، جلیبی، ہوٹل، گدھ، یلغار ‘‘ فلمیں مکمل ہونے کے باوجود ریلیز نہیں ہوئیں

سینما مالکان نے نئی حکمت عملی بنا لی، اب بھارتی سپر ہٹ فلموں کو لگائیں گے، رپورٹ ۔ فوٹو : فائل

گزشتہ سال چند پاکستانی فلموں کی کامیابی کے بعد رواں برس مزید پاکستانی فلموں کی نمائش کی سینما گھروں میں نمائش کی توقع کی جا رہی تھی مگر 2015ء کے بھی دو ماہ گزر گئے کوئی بھی نئی پاکستانی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جا سکی۔


10سے زائد پاکستانی فلمیں مکمل ہوکر نمائش کے لیے تیار ہیں لیکن نہیں ریلیز نہیں کیا جارہا، ان فلموں پر لگایا گیا 65کرورڑ روپے کا سرمایہ بھی منجمد ہو کر رہ گیا ہے۔پاکستانی فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے چند بھارتی فلموں کے امپوٹرز اور سنیما مالکان نے نئی حکمت عملی بنا لی ہے ۔مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ نے بھارت کی سپر ہٹ فلموں '' شعلے' دل والے دلہنیا لے جائیں گے' دیوداس '' کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم ''شعلے '' کو آئندہ ماہ سینما میں نمائش کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔

یہ صورت حال پاکستانی فلموں کے لیے ایک بار پھر مشکلات پیدا کرسکتی ہے کیونکہ پاکستان میں اپنے دور کی مشہور فلمیں آج بھی لوگ بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، اگر یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو پھر پاکستانی فلموں کا مستقبل ایک بار پھر خطرے میں پڑ جائے گا۔
Load Next Story