پاکستانی اور زمبابوین کیمپس میں گھر کے بھیدی لنکا ڈھانے کیلیے موجود

گرین شرٹس کیخلاف مقابلے میں اپنے کوچ واٹمور سے حاصل ہونے والی معلومات پر انحصار کررہے ہیں، افریقی کپتان

پاکستانی ٹیم کو حریف سائیڈ کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستانی اور زمبابوین دونوں کے کیمپس میں گھر کے بھیدی لنکا ڈھانے کیلیے موجود ہیں.


افریقی سائیڈ کی رہنمائی گرین شرٹس کے سابق کوچ ڈیو واٹمور کررہے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور سابق زمبابوین کھلاڑی ہیں۔ کپتان ایلٹن چگمبرا نے اس حوالے سے کہاکہ ہم گرین شرٹس کیخلاف مقابلے میں اپنے کوچ واٹمور سے حاصل ہونے والی معلومات پر انحصار کررہے ہیں، جس سے ہمیں کافی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، واٹمور نے خود گذشتہ روز پریس کانفرنس میں سیاسی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صرف پاکستان کی خوبیوں سے ہی واقف ہیں۔ دوسری جانب گرانٹ فلاور 3 برس تک زمبابوے کے بیٹنگ کوچ رہے، ان سے پاکستانی ٹیم کو حریف سائیڈ کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔
Load Next Story