ورلڈکپ کی 40 سالہ تاریخ میں چھٹی بارکسی ٹیم کی ایک وکٹ سے کامیابی

1975 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جبکہ 1987 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ سے ہرایا


AFP March 01, 2015
1975 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جبکہ 1987 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ سے ہرایا۔ فوٹو : فائل

ورلڈکپ کی 40سالہ تاریخ میں چھٹی بار کسی ٹیم نے ایک وکٹ سے کوئی میچ جیتا، یہ کارنامہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ نے آکلینڈ میں آسٹریلیا کیخلاف انجام دیا۔

اس سے قبل 1975میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان، 1987میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز،2007میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا اور انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ رواں ورلڈکپ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ اور اب نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے مات دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں