سرکاری ونجی اداروں سے میری تصاویرفی الفورہٹالی جائیںالطاف حسین

ذمے داران اورکارکنان سرکاری ونجی اداروں کوسیاسی دفاتریاسیاسی اکھاڑا نہ بنائیں

ذمے داران اورکارکنان سرکاری ونجی اداروں کوسیاسی دفاتریاسیاسی اکھاڑا نہ بنائیں فوٹو فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،کراچی تنظیمی کمیٹی دیگر تمام شعبہ جات اور ونگز کے ذمے داران اورکارکنان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ونجی اداروں کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں اور ان اداروں میں لگائی گئیں میری تمام تصاویر فی الفور ہٹادیں۔


ایک بیان میں الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمے داران سے کہاکہ وہ مفاد عامہ سے متعلق سرکاری اور نجی اداروں کو متعلقہ ادارے ہی رہنے دیں اوران اداروں کو سیاسی دفاتر یا سیاسی اکھاڑا بنانے کی ہرگز کوشش نہ کریں تاکہ ان اداروں کا تقدس مجروح ہونے سے روکا جاسکے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ بہت سے سرکاری ونجی اداروںمیں ایم کیوایم کے ذمے داران،کارکنان،ہمدردوںاوربعض افسران نے اپنے دفاتر میں میری تصاویر لگارکھی ہیں۔

انھوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی ، تمام شعبہ جات اور ونگز کے ذمے داران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری ونجی اداروں سے اپنے قائدالطاف حسین کی تصاویر فی الفور ہٹالیں اور اس بحث میں ہرگز نہ الجھیں کہ ان سرکاری ونجی اداروں میں دیگر سیاسی رہنماؤں کی تصاویرلگی ہوئی ہیں۔انھوںنے ایم کیوایم کے تمام ذمے داران پر زور دیا کہ سرکاری ونجی اداروں میں جو دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے لیڈروں کی تصاویرلگانا چاہیں انھیںلگانے دیں اور ایم کیوایم کے ذمے داران اور کارکنان اپنے قائد الطاف حسین کے درس اورہدایت پر عمل کریں۔

Recommended Stories

Load Next Story