پاکستان کرکٹ15 سال سے تباہی کا شکار ہے نجم سیٹھی

ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کے 15میں سے 12 کھلاڑی ان فٹ ہیں، نجم سیٹھی


Khabar Nigar Khusoosi March 01, 2015
بورڈ معین خان کیخلاف سخت انکوائری کرے گا، نجم سیٹھی۔ فوٹو؛ فائل

پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ15 سال سے تباہی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی اور موجودہ گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی نے فیصل آباد میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم 15 سال سے تباہی کا شکار ہیں جنہیں درست کرنے کیلیے 8 سال درکار ہونگے، ورلڈ کپ کیلیے بھجوائی گئی قومی ٹیم کے 15کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے تو ان میں مصباح الحق اور شاہد آفریدی سمیت صرف تین ہی فٹ قرار دیئے گئے۔ بعدازاں 12 ان فٹ کھلاڑیوں کو بھی فٹنس کے پراسس سے نکال کر معنی خیز انداز میں فٹ قرار دے دیا گیا جو ہماری تباہی اور شرمندگی کا باعث بنا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی ٹیم کو غیر ممالک میں جا کر کھیلتے رہنا چاہیے تاکہ ان کے گرائونڈز کی مکمل معلومات حاصل رہیں، پاکستان میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے اور حکومت بحالی کیلیے فضا قائم کرے، اس وقت کسی بھی ملک کی ٹیم پاکستان آکر کھیلنا نہیں چاہتی۔ نجم سیٹھی نے ورلڈکپ فائنل کے سوال پر کہا کہ میری چڑیا صرف ہو جانے والے واقعات کا بتاتی ہے۔ آنیوالے واقعات کے بارے میں نجومی بتاتے ہیں، نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دعا گو ہے کہ قومی ٹیم اتوارکا میچ جیتے، ہم کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے نئے کوچز لا رہے ہیں، انھو نے کہ کہ ریجنل کرکٹ میں اسپانسرز آنے چاہیں، بورڈ معین خان کیخلاف سخت انکوائری کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔