آرمی چیف کی روسی فوجی حکام سے ملاقاتیںتعاون پراتفاق

روسی وزارت دفاع کادورہ،مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین تعاون پرتبادلہ خیال


News Agencies October 06, 2012
روسی وزارت دفاع کادورہ،مذاکرات میں دونوں ممالک کے مابین تعاون پرتبادلہ خیال, فائل فوٹو

پاکستان اور روس کی عسکری قیادت نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ماسکو میں روسی وزارت دفاع کا دورہ کیا ا ور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولائی مکاروف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پوستنیکوف اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی معاونت کی ۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔ جنرل مکاروف نے پاکستانی افواج کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں