بھارت نے پاکستان پر چڑھائی کی تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے امریکی ماہرین

بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کرنے سے پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے

جنوبی ایشیا وہ خطہ ہے جہاں کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیار استعمال ہو سکتے ہیں، امریکی ماہرین۔ فوٹو: فائل

امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر چڑھائی کی تو دنیا کے انتہائی گنجان آباد خطے میں ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔



جنوبی ایشیائی امور کے ماہرین جارج پرکووچر اور ایشلے ٹیلس نے امریکی سینیٹ کے پینل کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سینیٹ اور کانگریس کے کئی اجلاسوں میں صورت حال کا جائزہ لیا جا چکا ہے، ماہرین نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور تھنک ٹینک کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ بھی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں اور خطے میں توازن برقرار رکھنے کیلیے کردار ادا کریں۔

امریکی ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے کسی بھی حملے کے جواب میں بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کرنے سے پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، پرکووچر نے کہا کہ جنوبی ایشیا وہ خطہ ہے جہاں کسی بھی وقت ایٹمی ہتھیار استعمال ہو سکتے ہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان عیر معمولی دوڑ جاری ہے۔
Load Next Story