کراچیفائرنگ کے واقعات میںمتحدہ کے کارکن سمیت4ہلاک

لیاری سے متحدہ کے کارکن کی بوری بندلاش ملی،گولیمارمیں مسجدکے باہرفائرنگ،ایک ہلاک


Staff Reporter October 06, 2012
لانڈھی اورشیریں جناح کالونی میں2ہلاکتیں،جیکسن میں خاتون کی پراسرارہلاکت،5افرادزخمی۔ فوٹو: فائل

SRINAGAR: کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت 4 افرادہلاک ہوگئے جبکہ کیماڑی میں خاتون پراسرارطورپرمردہ حالت میں پائی گئی،فائرنگ کے دیگرواقعات میں5افرادزخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری موسیٰ لین شاہ عبد الطیف بھٹائی ہال کے قریب سے بوری بندلاش برآمدہوئی جسے نامعلوم ملزمان چلتی گاڑی سے پھینک کر فرار ہو گئے، مقتول کی شناخت 28 امین احمدکے نام سے ہوئی جو کہ کھارادرشمع پلازہ پنجابی کلب کارہائشی اورایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں ملازم تھا،مقتول متحدہ قومی موومنٹ رنچھوڑ لائن سیکٹر کھارادر یونٹ کاکارکن تھاجسے نامعلوم ملزمان نے جمعرات کی شام کھارادر سے اغواکیاتھا،مقتول غیر شادی شدہ تھا،امین کے قتل کی اطلاع ملتے ہی متحدہ کے کارکنان کی بڑی تعدادسول اسپتال پہنچ گئی۔

جبکہ نامعلوم افرادنے کھارادر،کامل گلی،صرافہ بازار اوراطراف کے علاقوں میں دکانیں وکاروبار بند کرادیا۔گولیمارچورنگی کے قریب واقع فیض شیریں کی دکان کے سامنے مسجدسے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے 35 سالہ عاطف پرموٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا، مقتول گلشن اقبال بلاک 11 مکان نمبر A-70 کا رہائشی تھا اور اپنے ماموں حاجی عمیرسے ملنے آیا تھا۔پولیس کا کہناہے کہ موٹرسائیکل پر سواردونوں ملزمان نے ہلمٹ پہن رکھی تھی۔لانڈھی کے علاقے 1 نمبرسیکٹر 33-D گلی نمبر 5 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے گھرکے باہربیٹھے 23 سالہ فدا علی کوہلاک کردیا،مقتول رنگسازتھا۔

جبکہ اس کے ورثا کاکہناہے کہ مقتول کاکسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔جیکسن کے علاقے کیماڑی پنجابی پاڑہ میں رہائش پذیر 55سالہ گل راستہ پراسرارطورپرہلاک ہوگئی جس کی لاش گھر کی چارپائی سے ملی،پولیس کا کہناہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعدہی وجہ موت معلوم ہو سکے گی۔ شیریں جناح کالونی ہندو پاڑہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ جانس خان ہلاک جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکر 35 سالہ پورن کمارزخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول جانس خان کیماڑی ڈاکس کالونی کارہائشی اور 5 بیٹیوں کا باپ تھاجبکہ وہ پورٹ قاسم میں فورک لفٹرآپریٹر تھا،اس کا آبائی تعلق اٹک سے تھا۔

اورنگی ٹاؤن نمبر11صابری چوک پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے30 سالہ عبد الخالق اور کورنگی نمبر6سیکٹر 5/Dگلی نمبر5کے رہائشی35 سالہ سیدعلی ارشد کونامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کردیاجبکہ چاکیواڑہ کے علاقے لیاری میراناکہ کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے23سالہ یاسراور25 سالہ فتح زی زخمی ہو گئے۔شاہ فیصل کالونی نمبر3 میں نامعلوم افرار کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کاکارکن30 سالہ منہاج ندیم زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں