ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

سری لنکا،بنگلہ دیش میچ میں اسلام آباد کے یاسر خان، کراچی کے اصغر عزیز اور ملتان کے عبدالرزاق علوی نے انعامات جیت لیے


Express Report March 01, 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے اسلام آباد میں یاسر خان کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ منیر حسین، کراچی میں اصغرعزیز کو سینئرمنیجرمارکیٹنگ ندیم مراد اور ملتان میں عبدالرزاق کو منیجرپروموشن سیل ناصر شیخ انعامات دے رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق سوالوں کے درست جواب دے کر اسلام آباد کے یاسر خان اور کراچی کے اصغر عزیز خان نے مائیکروویواوون جبکہ ملتان کے عبدالرزاق علوی نے ڈنر سیٹ جیت لیا۔ اسلام آباد میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ منیر حسین، کراچی میںسینئرمنیجر مارکیٹنگ ندیم مراد خان اور ملتان میں ایکسپریس کے پروموشن منیجر ناصر محمود شیخ نے جیتنے والوں کو انعامات دیئے۔



اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ ملتان میں انعام دینے کے بعد ایکسپریس کے پروموشن منیجر ناصر محمود شیخ نے کہا کہ ایکسپریس نے فوری اور یقینی انعامات دے کر پاکستانی عوام کی ورلڈ کپ میں دلچسپی کو بڑھا دیا ہے۔



جوں جوں کوارٹر فائنل میچ کا مرحلہ شروع ہو گا' بڑے انعامات' تحائف کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ انعام جیتنے والے عبدالرزاق علوی نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اسکیم میں جیتنے والوں کو انتظار بالکل نہیں کرایا جا رہا اور فوری انعامات دیئے جا رہے ہیں۔ ہر آنے والے دن لوگوں کی دلچسپی ایکسپریس پرجوش ورلڈ کپ اسکیم میں بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچزکے دوران 3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کئے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں