آؤپڑھاؤمہم جھنڈاچیچی کالج کی 20لیکچررزمیں ایوارڈتقسیم

تقریب میں طالبات کی بھرپورشرکت، پوزیشن ہولڈرطالبہ لیلیٰ برانڈایمبیسیڈرمقرر


Qaiser Sherazi March 01, 2015
ایکسپریس نے استادکی اہمیت اجاگرکی،پرنسپل،مہم قابل تعریف ہے پروفیسرہمایوں فوٹو: فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ''آؤ پڑھاؤ جو سیکھا ہے سب کو سکھاؤ '' اساتذہ کی تکریم و افادیت میں اضافے کی مہم کے زیر اہتمام گزشتہ روزگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جھنڈا چیچی میں ایک نابینا لیکچرر سمیت20 اساتذہ میں ایوارڈ، سرٹیفکیٹ اور پرنسپل کو شیلڈ پیش کی گئی۔

اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ہال طالبات سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، جس ٹیچرکو بھی ایوارڈکے لیے بلایا جاتا ہال تالیوں سے گونج اٹھتا۔ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ہمایوں اقبال بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ صدارت پرنسپل شائستہ نوید چیمہ نے کی۔ پوزیشن ہولڈر طالبہ لیلیٰ شفقت کو برانڈ ایمبیسیڈر مقررکیا گیا۔ تقریب کے آغاز پر سائرہ ریاض نے تلاوت کلام پاک، مس مہوش نے نعت رسولؐ مقبولؐ اورثانیہ سلیم نے کلام اقبال پیش کیا۔

ڈائریکٹرکالجز پروفیسر ہمایوں اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھی ہمارے نبیؐ کو پہلے اقرا ''پڑھو'' کا درس دیا، ایکسپریس میڈیا گروپ کی استادکی تکریم کے لیے یہ مہم قابل فخر اورصدقہ جاریہ ہے۔ پرنسپل شائستہ نوید چیمہ نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ایکسپریس میڈیا گروپ نے استادکی اہمیت کوصحیح معنوں میںاجاگرکیا ہے، ایک بچی کی تربیت پوری نسل کی تربیت کہلاتی ہے۔

کالج کی کارکردگی سے متعلق انھوں نے بتایا کہ اس کالج کا رزلٹ ہمیشہ92 سے100فیصد رہتا ہے جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،کالج میں20 اساتذہ جبکہ طالبات کی تعداد1050ہے۔ آؤپڑھاؤ مہم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محسن لغاری نے کہا کہ استادکی عزت نہ ہوتو ملک اور معاشرہ کبھی ترقی نہیںکر سکتا، ایکسپریس میڈیا گروپ نے ملک بھر میں تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کرام کی تکریم میں اضافے کا بیڑہ اٹھایا ہے، ڈیڑھ ماہ میں ہمارا یہ ملک بھر میں35 واں پروگرام ہے۔ بصارت سے محروم ٹیچر نصرت بشیر نے کہاکہ انھوں نے بچپن میں ہی ٹیچنگ کا شعبہ اپنانے کا فیصلہ کیا تھا، بصارت سے محرومی کو میں اپنے لیے نعمت سمجھتی ہوں، ہر مشکل کو چیلنج سمجھا اور اللہ تعالیٰ نے منزل آسان کر دی، استادکی تکریم پر ایکسپریس میڈیا گروپ کی شکرگزار ہوں۔

عمارہ ادریس نے کہا کہ ٹیچرزکی صلاحیت اللہ تعالیٰ کا دیا عطیہ ہوتا ہے، سول سوسائٹی نے ہمیشہ عزت دی ہے، کلاس میں طالبات کو ایسے سوال پوچھنے چاہئیں جو ڈبیٹ بن سکیں۔ معظمہ امین نے بھی اساتذہ کی اہمیت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ ایوارڈ و سرٹیفکیٹ پانے والے اساتذہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر خالدہ ریاض، اسسٹنٹ پروفیسر موزینہ نوشی، اسسٹنٹ پروفیسر رابعہ بانو، اسسٹنٹ پروفیسر طاہرہ جبیں، لیکچرر رضیہ خانم، لیکچرر تہمینہ ندیم، لیکچرر ساجدہ شفیق، نابینا لیکچرر نصرت شبیر، لیکچرر عمارہ ادریس، لیکچرر فاطمہ بی بی، لیکچرر معظمہ امین، لیکچرر عطیہ سلطانہ، لیکچرر عاصمہ انور، لیکچرر مس ناظمہ، لیکچرر شازیہ صدیق، لیکچرر عائشہ خالق، لیکچرر عائشہ نذیر، لیکچرر شہنازکاظمی، لیکچرر ثمینہ صدف، لیکچرر صائمہ حسین شامل ہیں۔

پرنسپل شائستہ نوید چیمہ کو ایکسپریس گروپ کے سینئر رپورٹر قیصر شیرازی اور ڈائریکٹرکالجز پروفیسر ہمایوں اقبال نے شیلڈ پیش کی۔ تمام اساتذہ نے ایکسپریس گروپ کی اس کاوش کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ طالبات نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج وہ بہت خوش ہیںکہ ان کی موجودگی میں ان کی ٹیچرزکو ایوارڈ مل رہے ہیں، طالبات نے تحریری طور پر بھی ٹیچرزکو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں