قارون کا خزانہ رکھنے والے ہی اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں سراج الحق

الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلیے موثر منصوبہ بندی کرے، امیر جماعت اسلامی


Express News March 01, 2015
الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلیے موثر منصوبہ بندی کرے، امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاست سرمائے اور سرمایہ داروں کے تابع ہے اور قارون کا خزانہ رکھنے والے ہی سیاست کرتے اور اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں۔

پشاورایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ دولت کی بنیاد پر میرٹ اور جمہوریت کو 68 سال سے یرغمال بنا رکھا گیا ہے اب وقت آگیا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لیے موثر منصوبہ بندی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں غربت، بیروز گاری، مہنگائی اورجہالت کیخلاف جہادکررہی ہے جب کہ استحصالی قوتیں عوام کو آزادی کاحق دینے کے لیے تیار نہیں۔ ہمارا دین ہمیں انسانوں سے محبت اور ان کی خدمت کا درس دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں