ڈیرہ بگٹی میں شرپسندوں نے 2 گیس پائپ لائنیں تباہ کردیں

شرپسندوں نے لوٹی گیس فیلڈ کے کنواں نمبر10اور12سےپلانٹ جانےوالی8،8 انچ قطر کی پائپ لائنوں کو دھماکاخیزمواد سے اڑا دیا


ویب ڈیسک March 01, 2015
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شر پسند ڈیرہ بگٹی میں گیس کی کئی پائپ لائنوں کو تباہ کرچکے ہیں فوٹو: فائل

شر پسندوں نے مختلف علاقوں میں گیس کی 2 پائپ لائنوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں شرپسندوں نے لوٹی گیس فیلڈ کے کنواں نمبر 10 اور 12 سے گیس پلانٹ جانے والی 8، 8 انچ قطر کی پائپ لائنوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں نے دونوں کنوؤں سے گیس کی پیداوار بند کرکے پائپ لائنوں کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شر پسند ڈیرہ بگٹی میں گیس کی کئی پائپ لائنوں کو تباہ کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں