تھر میں سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث مزید 3 ننھی کلیاں مرجھا گئیں

گزشتہ 29 روز میں غذائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک March 01, 2015
گزشتہ 3 برسوں سے تھر میں قحط ، غربت اور بنیادی صحت کے سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث اب تک سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

تھر میں سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث مزید 3 ننھی کلیاں غذائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کا شکار ہوکر مرجھا گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں 3 نومولود انتقال کرگئے، زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں کا تعلق اسلام کوٹ، ڈیپلو اور مٹھی سے ہے۔ گزشتہ 29 روز میں غذائی قلت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں سے تھر میں قحط ، غربت اور بنیادی صحت کے سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث اب تک سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں