مفتی سعید نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

مفتی سعید کی 10 رکنی کابینہ میں 5 وزیروں کا تعلق بی جے پی سے ہے۔


ویب ڈیسک March 01, 2015
مفتی سعید مقبوضہ کشمیر کے 12ویں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ہیں۔ فوٹو: فائل

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مفتی سعید نے مقبوضہ کشمیر کے 12ویں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی کے نئے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری سری نگر کے زور آور اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این وہرہ نے مفتی سعید سے حلف لیا، اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ مفتی سعید کے بعد ان کی 10 رکنی کابینہ نے بھی حلف لےلیا جس میں سے 5 وزرا کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مقبوضہ وادی میں ہونے والے نام نہاد ریاستی انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بی جے پی بڑی پارٹیاں بن کر ابھریں تھیں تاہم کسی بھی جماعت کے پاس تنہا حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ نشستیں نہیں تھیں۔ جس کے بعد دونوں جماعتوں نے اتحاد کرکے مخلوط حکومت قائم کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |