پیپلزپارٹی کی منیرہ شاکرمتحدہ کی رفعت خان رکن اسمبلی مقرر

دونوں کا انتخاب مخصوص نشستوں پرہوا،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


Staff Reporter October 06, 2012
دونوں کا انتخاب مخصوص نشستوں پرہوا،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI: الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس میں نااہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی سندھ سے خواتین کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی منیرہ شاکر اور متحدہ قومی موومنٹ کی رفعت خان ایڈووکیٹ کو مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر دہری شہریت کیس میں سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی چار نشستوں پر موجود ارکان کو نااہلی قرار دیا تھا۔ ان ارکان میں سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی فرح ناز اصفہانی، قومی اسمبلی کی جنرل نشست این اے 245کراچی وسطی سے متحدہ قومی موومنٹ کے فرحت محمد خان، سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر ایم کیو ایم کی نادیہ گبول اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 21 نوشہروفیروز 3 سے پی پی کے ڈاکٹر احمد علی شاہ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے خالی ہونے والی نشستوں این اے245 اورپی ایسں 21ضمنی انتخاب کیلیے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا عمل شروع کردیا ہے۔جمعے کو این اے245 پر ریٹرننگ افسرکے دفتر سے33 کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے جن میں ایم کیو ایم کی جانب سے 5،جماعت اسلامی کی جانب سے 7 اوردیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 21 نوشہرو فیروزکی نشست پربھی کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

اس نشست پر 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ ان میں نیشنل پیپلزپارٹی کے ابرارشاہ،آزاد امیدوار عبدالستار انصاری اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں آفتاب علی شاہ، سرفراز شاہ، رمیز شاہ اور سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ ان دونوں نشستوں پرکاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ ان نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ 17 نومبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |