سونم کپورمیں سوائن فلو کی تصدیق کے بعد دبنگ خان بھی خوف کا شکار

سونم کے ٹرینر بھی سوائن فلو کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جس کی وجہ سے دبنگ خان بھی اپنی صحت کے حوالے سے کافی پریشان ہیں


ویب ڈیسک March 01, 2015
سلمان خان سونم کپور کے ساتھ فلم ’پریم رتن دھن پایو ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورمیں سوائن فلو کی تصدیق کے بعد سلمان خان بھی اپنی صحت کے حوالےسے پریشان ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں فلم 'پریم رتن دھن پایو ' کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران فلم کی ہیروئن سونم کپور کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے جس میں ان میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سونم کو اسپتال میں داخل کردیا گیا جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سونم کپور کے ٹرینر بھی سوائن فلو کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جس کی وجہ سے سلمان خان اپنی صحت کے حوالے سے کافی پریشان دکھائی دیئے اورانہوں نے اسپتال جاکراس حوالے سے کچھ ٹیسٹ کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے