اسلام آبا د پولیس نے 23 مارچ کی پریڈ پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

اسلام آبادمیں کھنہ اسٹریٹ پرواقع مکان پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان راجہ سفیر اکبر اور صغیر احمد کو گرفتار کیا،پولیس

دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا،پولیس فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کھنہ اسٹریٹ پرواقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان راجہ سفیر اکبر اور صغیر احمد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم راجہ سفیر غوری ٹاؤن کے مالک راجہ علی اکبر کا بیٹا ہے جس کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں کلاشنکوفیں، رپیٹرز،ایس ایم جی اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔


ذرائع کے مطابق ملزمان 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ پر حملے کامنصوبہ بنارہے تھے، پولیس نے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ان کے دیگرساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


 

Load Next Story