پینشنروں کواسمارٹ کارڈکی فراہمی کاابتدائی مرحلہ مکمل

ڈیٹاجمع کرلیاگیا،مجموعی طورپر25لاکھ پینشنروں کواسمارٹ کارڈجاری کیے جائینگے


Iftikhar Chohadary October 06, 2012
ڈیٹاجمع کرلیاگیا،مجموعی طورپر25لاکھ پینشنروں کواسمارٹ کارڈجاری کیے جائینگے ۔ فوٹو: فائل

DHAKA: صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پرملک بھرمیں پینشنروں کواسمارٹ کارڈ کی فراہمی کیلیے نادرا نے ابتدائی مرحلہ مکمل کرکے تمام ڈیٹا اکھٹاکرلیاہے۔

جس کے تحت مجموعی طورپر 25 لاکھ پینشنروں کو اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ یہ بات چیئرمین نادراطارق ملک نے جمعے کو اپنے دفتر میں روزنامہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ انھوںنے بتایاکہ مذکورہ تعدادمیں سے پونے دو ملین سویلین جبکہ باقی مسلح افواج اورڈیفنس سے متعلقہ پینشنر شامل ہیں۔انھوںنے بتایاکہ سویلین پینشنروںکونیشنل بینک کے ذریعے جبکہ ڈیفنس کے پینشنروںکوکنٹرولرملٹری اکائونٹس کے ذریعے پینشن دی جاتی ہے ان میںسے صرف دس ہزار پینشنروںکی پینشن کی رقم ان کے براہ راست اکائونٹ میں جاتی ہے۔

جبکہ باقی تمام نقد وصول کرتے ہیں۔اب نئے نظام کے تحت تمام پینشنروں کو بائیو میٹرک نظام کے ذریعے شناخت کرکے پینش دی جائے گی جس میں ایک تو کوئی بھی پینشنر دو پینشزڈرانہیں کرسکے گا جبکہ بوگس پینشنرہوئے تو اس کا بھی مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔اس مقصد کیلیے مجوزہ اسمارٹ کارڈ میں خصوصی چپ نصب کی جائے گی جو بائیو میٹرک شناخت کرے گی۔

اس نظام سے شفافیت پیدا ہوگی جبکہ بوڑھے اور معمرپینشنروںکومزید سہولت دینے کی خاطر نادرا کی موبائل وینزان کے گھروںپرجاکرپینشن دے گی جس میںنادراموبائل وین میں اسمارٹ کارڈاستعمال کرنے کی سہولت دی جائے، چیئرمین نادرا نے کہاکہ مجوزہ کارڈ میں نصب کی جانی والی چپ میں متعلقہ پینشنر کاانگوٹھا اور تصویر ڈالی جائے گی اور اس کے ساتھ اس پینشنرکے پورے خاندان کابھی ریکارڈ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔