دہری شہریت پر خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 17نومبر کو ہونگے

این اے 107، 162، 245، پی پی 26، 92، 122، 144، پی ایس 21 کیلیے کاغذات نامزدگی 8،9 اکتوبر کو وصول کیے جائینگے


INP/Numainda Express October 06, 2012
آٹھوں حلقوں میں سرکاری ملازموںکے تبادلوں پرپابندی، حکومتی شخصیات منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکتیں، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI: الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کیس میں خالی قراردی گئی 3 قومی، 5 صوبائی نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیا ہے۔

این اے107گجرات،این اے162 ساہیوال ، این اے 245 کراچی،پی پی 26 جہلم، پی پی 92 گوجرانوالہ ، پی پی 122سیالکوٹ ، پی پی 144 لاہور اورپی ایس 21 نوشہرو فیرو میں پولنگ 17 نومبرکوہوگی، کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو وصول کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات تک ان حلقوں میں تبادلوں اور سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائدکردی ہے، 17 نومبرتک ان حلقوں میںصدر،وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ،وفاقی اور صوبائی وزراکسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان،کسی منصوبے کاافتتاح کرسکتے ہیں نہ سنگ بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں کواجازت نہیں ہوگی کہ وہ کسی امیدوار کوسیاسی فائدہ پہنچانے کے لیے ریاست کے وسائل کواستعمال کریں، کسی سرکاری ملازم کو انتخابات کے منصفانہ و شفاف انعقاد میں اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اگر کسی ملازم سے متعلق ایسی کوئی شکایت سامنے آئی تو اس کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان حلقوںمیںسرکاری ملازمین کے تبادلوں پر پابندی ہوگی،کسی ناگزیرصورتحال میںسول سروس کے کسی ملازم کے تبادلے کے لیے الیکشن کمیشن سے پہلے اجازت لینا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |