یو این کو بری نیت سے نہیں بلایا روسی صدر کے دورے پر بغاوت کا خطرہ نہیں تھا حنا ربانی

پاک روس تعلقات میں بہتری آئی ہے،بھارتی لابنگ کاکوئی اثرنہیں پڑیگا،وزیرخارجہ کی سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کوبریفنگ


News Agencies October 06, 2012
کمیٹی پاک بھارت ویزامعاہدہ کابینہ نہ بھیجنے پر برہم، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت،گستاخانہ فلم کیخلاف قراردادمنظور۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وزیرخارجہ حناربانی کھرنے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکوبتایاہے کہ روسی صدرکادورہ پاکستان ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی ہوا۔

اسے غلط رنگ نہ دیاجائے، لاپتہ افرادکے معاملے پر حکومت ناکام نہیںہوئی، اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کو بری نیت سے نہیں بلایا،گروپ کو دورے کی دعوت نہ دیتے تو مسائل پیدا ہوتے ۔ جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین حاجی عدیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ رکن کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کمیشن کی پاکستان آمد ملک کے خلاف سازش ہے ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کے معاملے پر پاکستان کو ناکام ریاست قراردے کرفوجیں اتارسکتا ہے۔

وزیر خارجہ حناربانی کھر نے بتایاکہ ورکنگ گروپ کو تمام سول،عسکری اداروں اور بین الوزارتی مشاورت کے بعد پاکستان آنے کی اجازت دی گئی، 90 سے زائد ممالک گروپ کو دورے کی دعوت دے چکے ہیں جبکہ اس گروپ نے ترکی سمیت 30 ممالک کادورہ کیاہے، یہ گروپ 2008 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکاہے، اس سے دنیا پیغام کو ملاہے کہ پاکستانی ریاست لاپتہ افرادکے اغوامیںملوث نہیںہے، دنیامیں انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کاریکارڈ برا نہیں۔

روسی صدرکے دورے سے متعلق حناربانی کھر نے بتایا کہ روسی صدر کا دورہ ان کی مصروفیت کے باعث ملتوی ہوا ، پاک روس تعلقات میں بہتری آئی ہے، بھارتی لابی سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثرنہیں پڑے گا ، ثنانیوز کے مطابق حناربانی کھر نے بتایا کہ روسی صدر کے دورے کے موقع پر ملک میں فوجی بغاوت کا خطرہ نہیں تھا،اس حوالے سے تاثر درست نہیں، سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کمیٹی کوبتایاکہ پاک بھارت ویزا پالیسی کے معاہدے کاابھی اطلاق نہیںہواکیونکہ وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری نہیں دی۔

کمیٹی نے معاہدے کو توثیق کیلیے کابینہ بھجوانے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور قرارداد مذمت منظور کی ،کمیٹی نے وزیر داخلہ کو تاخیر کے ذمے داروں کی خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ، وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری یعقوب اعوان نے بتایا کہ معاہدے کی سمری آئندہ ہفتے کابینہ کو بھجوا دی جائے گی، کمیٹی نے گستاخانہ فلم کے خلاف قرارداد مذمت بھی اتفاق رائے سے منظورکی اوراقوام متحدہ سے توہین آمیز اقدامات کو روکنے کیلیے قانون سازی کامطالبہ کیا،آن لائن کے مطابق قائمہ کمیٹی نے وزیرداخلہ کے متواتر بیرونی دوروں پر تشویش کا اظہار کیا، کمیٹی کا آئندہ اجلاس 11 اکتوبر کو ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |