لاہور اور گردو نواح میں طوفانی بارش نظام زندگی درہم برہم

بجلی کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے لاہورکا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا


ویب ڈیسک March 02, 2015
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا ، فوٹو : فائل

لاہور اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا اور متعد علاقے فیڈرز ٹرپ ہونے سے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں، شدید بارش کے باعث بجلی کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے شہر کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا، شہر کے مختلف علاقے جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، شادمان، گلبرگ اور مغل پورہ سمیت اندرون شہر کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہے جب کہ واسا کا عملہ چھٹیاں منسوخ ہونے کے باوجود غائب ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں