قوال بدر میانداد کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی

پاکپتن میں پیدا ہوئے، ریڈیو ملتان سے فنی سفر شروع کیا، دنیا بھر میں شہرت پائی


Cultural Reporter March 02, 2015
پاکپتن میں پیدا ہوئے، ریڈیو ملتان سے فنی سفر شروع کیا، دنیا بھر میں شہرت پائی۔ فوٹو: فائل

معروف قوال بدر میانداد کی آٹھویں برسی آج پیرکو منائی جائے گی۔

فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے استاد نصرت فتح علی خان کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی بدر میانداد قوال 17 فروری 1962ء کو پاکپتن میں پیدا ہوئے۔ ان کا گھرانہ کئی سو سال سے فن موسیقی سے وابستہ تھا۔ بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ بدر میانداد نے 45 سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جب کہ ان کے 150 سے زیادہ البم نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔

بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کے لیے ان کے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی۔ بدر میانداد جن کے البمز امریکا ، برطانیہ، کینڈا، بھارت اور یورپ میں بھی ریلیز ہو چکے ہیں نے 27 برس تک فن قوالی میں نام پیدا کیے رکھا۔ بدر میانداد 2 مارچ 2007ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں