ایک گھنٹے سے زیادہ موسیقی سننا قوت سماعت کیلئے نقصان دہ ہے عالمی ادارہ صحت

اس وقت 1 ارب سے زائد افراد بلند آواز اور زیادہ دیر تک موسیقی سن کر اپنی قوت سماعت کو متاثر کر رہے ہیں، رپورٹ

اس وقت 1 ارب سے زائد افراد بلند آواز اور زیادہ دیر تک موسیقی سن کر اپنی قوت سماعت کو متاثر کر رہے ہیں، رپورٹ فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ قوتِ سماعت کی حفاظت کے لیے روزانہ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک موسیقی نہ سنی جائے۔


ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ایک ارب دس کروڑ سے زائد نوجوان اور نو عمر بچے بہت بلند آواز اور زیادہ دیر تک موسیقی سن کر اپنی قوتِ سماعت کو مستقل بنیادوں پر متاثر کر رہے ہیں۔ ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق 12 سے 35 سال کی عمر کے درمیان چار کروڑ 30 لاکھ ایسے افراد ہیں جو سننے کی قوت سے محروم ہو چکے ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ایٹائین کرگ نے بتایا کہ 60 فیصد تک اونچی آواز تک میوزک سننا محفوظ ہے۔
Load Next Story