صوبے کے تمام اضلاع میں ہیومن رائٹس سیل قائم کرنے کا فیصلہ

آئی جی سندھ نے زونل ڈی آئی جیز اور ضلع ایس ایس پیز کو مکتوب ارسال کردیے


Staff Reporter March 02, 2015
بچوں، خواتین پرتشدد اور پولیس کی زیادتیوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

محکمہ پولیس نے انسانی حقوق کی پامالی اورپولیس اہلکاروں کی زیادتیوں کو روکنے کے لیے صوبے کے تمام اضلاع میں ہیومن رائٹس سیلز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے صوبے کے تمام اضلاع میںانسانی حقوق کے سیل قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں،اس سلسلے میں زونل ڈی آئی جیز اور ضلع ایس ایس پیز کو کراچی کے تمام اضلاع میں ہیومن رائٹس ڈیسک کے قیام کے احکامات پرمشتمل مکتوب ارسال کردیا گیا ہے۔

ڈیسک پرایک خاتون ڈی ایس پی یا انسپکٹر بچوں اورخواتین کے حقوق سے متعلق شکایات جبکہ ایک ڈی ایس پی پولیس کے خلاف شکایات پرکارروائی کے اقدامات کرکے متاثرہ شخص کی شکایت کا ازالہ کرے گا، ہیومن رائٹس ڈیسک کاعملہ انسانی حقوق کی پامالی میںملوث عناصر کے خلاف ٹھوس قانونی کارروائیوں پر مشتمل سفارشات وتجاویزبھی مرتب کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں