جامعہ کراچی کی نئی پارکنگ پالیسی یونیورسٹی انتظامیہ کیلیے درد سر بن گئی

آئی بی اے کے ڈائریکٹر کو بھی گاڑی لانے سے روکا گیا، پروفیسر مونس کا احتجاج


Staff Reporter March 02, 2015
آئی بی اے کے ڈائریکٹر کو بھی گاڑی لانے سے روکا گیا، پروفیسر مونس کا احتجاج۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جامعہ کراچی کے جونیئر کیمپس سیکیورٹی افسر ڈاکٹر محمد زبیر کی جانب سے ''نئی پارکنگ پالیسی'' یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے دردسربن گئی ہے کیمپس سیکیورٹی افسرکی جانب سے یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی افسران کونئی انتظامی عمارت میں پارکنگ سے روک دیا گیا ہے۔

جبکہ ایک واقعے میں جامعہ کراچی کی جانب سے مہمان مقررکے طور پر بلائے گئے آئی بی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین کی گاڑی کوبھی انتظامی عمارت میں داخل نھیں ہونے دیا گیا جس پر جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے سخت احتجاج کرتے ہوئے شیخ الجامعہ سے کیمپس سیکیورٹی افسر ڈاکٹر محمد زبیر کو ان کے عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا،اس بات کا انکشاف پروفیسر مونس احمر کی جانب سے واقعے کے حوالے سے شیخ الجامعہ کو لکھے گئے خط میں ہوا۔

وائس چانسلر سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پروفیسر مونس احمر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کیلیے وہ وقت انتہائی شرمندگی کا باعث تھاجب آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین کوان کی گاڑی نئی انتظامی عمارت میں پارک کرنے سے روک دیا گیا، وہ یونیورسٹی کی دعوت پر مہمان مقرر کے طور پر جامعہ کراچی آئے تھے، خط میں شیخ الجامعہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری تحقیقات کرائیں اور کیمپس ایڈوائزر کو فوری طورپرعہدے سے ہٹایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں