پاکستان اورآسٹریلیاکے معاشی تعلقات متاثرنہیں ہوئےقونصل جنرل

آسٹریلیانے پاکستان کی لائیواسٹاک ایکسپورٹ پر پابندی نہیں لگائی،اعظم محمد،گفتگو۔


Business Reporter October 06, 2012
بھیڑوںکے معاملے پرآسٹریلیامیں تشویش ضرورہیں لیکن تجارتی تعلقات پرفرق نہیںپڑا. فوٹو: فائل

سڈنی میں پاکستانی قونصل جنرل اعظم محمدنے کہا ہے کہ آسٹریلیوی بھیڑوں کو بیمار قرار دے کر تلف کیے جانے پرآسٹریلیا اورپاکستان کے معاشی تعلقات پرکوئی اثرنہیں پڑا۔

آسٹریلیانے پاکستان کو لائیو اسٹاک کی ایکسپورٹ پرپابندی عائد نہیں کی ہے۔ایکسپو پاکستان میں شرکت کیلیے آسٹریلیوی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے پاکستانی قونصل جنرل نے ایکسپریس کوبتایاکہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ معاشی روابط مستحکم کرناچاہتاہے،آسٹریلیا کا5رکنی وفد ایکسپو پاکستان میں شریک ہے جس نے پاکستانی گارمنٹ،بیڈ لینن، فوڈاورمصالحہ جات کی خریداری میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھیڑوں کے معاملے پر آسٹریلیا میں تشویش پائی جاتی ہے ، پاکستانی سفارتخانے نے اس معاملے پراپنی پوزیشن سے آگاہ کرتے ہوئے آسٹریلیوی حکام کوبتایاہے کہ بھیڑوںکوبے دردی سے تلف نہیں کیاگیابلکہ عین اسلامی طریقے سے ذبح کرکے دفنایاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں