بارش سے متاثرہ میچز کا حل ڈک ورتھ لوئس میتھڈ میں پروفیسر اسٹیرن کا نام بھی جڑگیا

نئے قاعدے سے بارش سے متاثر ہونے والے 300 پلس والے مقابلوں کے حساب کتاب میں مدد ملے گی۔


Sports Desk March 02, 2015
نئے قاعدے سے بارش سے متاثر ہونے والے 300 پلس والے مقابلوں کے حساب کتاب میں مدد ملے گی۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کے دوران ڈک ورتھ لوئس میتھڈ نئے انداز میں سامنے آگیا، اس کے ساتھ اب آسٹریلیا کے اسٹیون اسٹیرن کا نام بھی جڑ گیا ہے، نئے قاعدے سے بارش سے متاثر ہونے والے 300 پلس والے مقابلوں کے حساب کتاب میں مدد ملے گی۔

بارش سے متاثر میچ میں نظر ثانی اہداف کیلیے ڈک ورتھ لوئس قاعدہ استعمال کیا جاتا ہے جوکہ انگلینڈ کے فرینک ڈک ورتھ اور ٹونی لیوس نے بنایا، اب اس کا نام ڈک ورتھ لوئس اسٹیرن ہوگیا ہے، پروفیسر اسٹیرن کا جنم امریکا میں ہوا مگر کرکٹ سے ان کا لگاؤ 1994 میں آسٹریلیا منتقل ہونے کے بعد ہوا، ان کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ میں بھی اب تیزی آگئی ہے، بکثرت 300 پلس اسکور دیکھنے کو مل رہے ہیں، ایسے میں ایسے سسٹم کی ضرورت محسوس کی گئی جس سے بڑے اسکوروالے مقابلوں کے بارے میں نظر ثانی شدہ اہداف زیادہ بہتر انداز میں دیے جاسکیں۔

نیا فارمولا دراصل 300 پلس اسکور والے مقابلوں کے لیے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کھیل کو بارش سے متاثر نہیں دیکھنا چاہتا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ میچز منسوخ کردینا بھی مناسب نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں