مہمند سرحد پار سے حملہ ناکام 6افغان شدت پسند ہلاک ہنگو میں خودکش حملہ بمبار سمیت 2ہلاک

حملہ بائیزئی میںگرسل پوسٹ پرکیاگیا،فورسزکی بھرپورجوابی کارروائی،طالبان نےذمےداری قبول کرلی،3ساتھیوں کی ہلاکت کااعتراف۔


Numaindgan Express October 06, 2012
ہنگو میںحملہ مولانا نبی حنفی کے گھرپرکیاگیا،گھرتباہ ہوگیا، ڈی پی او،شبقدرمیں مہمندجانیوالی بجلی لائن کا ٹاور اڑا دیا گیا، سپلائی معطل۔ فوٹو: فائل

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزنے سرحد پار سے حملہ ناکام بنادیا۔

جھڑپ میں 6 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی،جمعرات اور جمعہ کی شب بائیزئی سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ میں پاک فوج کی گرسل پوسٹ پر افغانستان سے حملے میں ایک جونیئر کمیشنڈ افسرشہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، جھڑپ جمعہ کی صبح تک جاری رہی ، طالبان کے ترجمان احسان اﷲ احسان نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو میں حملے کی ذمے داری قبول کرلی اور اپنے 3 ساتھی مارے جانے کی تصدیق کی ، ترجمان نے فورسز کے 17اہلکاروں کو بھی ہلاک کرنیکا دعویٰ کیا۔

ادھر ہنگو کے علاقہ فیروز غنڈی میں خود کش حملہ میں بمبار سمیت 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ، آن لائن کے مطابق ڈی پی او ہنگو ڈاکٹر میاں سعید احمد نے بتایا کہ حملہ مولانا نبی حنفی کے گھر پر کیا گیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی، مقامی طالبان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونیوالا کارکن ہمارا رضا کار محمد ابراہیم تھا ، آئی این پی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ شبقدر میں نامعلوم شرپسندوں نے مہمند ایجنسی جانیوالی بجلی لائن کے ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس سے سپلائی معطل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |