سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلیے آئی بی اور ایف آئی اے سرگرم

4 ہزار بیلٹ پیپرز کی اشاعت کے لیے الیکشن کمیشن نے احکام جاری کردیے، ذرائع


آن لائن/INP March 02, 2015
4ہزار بیلٹ پیپرز کی اشاعت کے لیے الیکشن کمیشن نے احکام جاری کردیے،ذرائع۔ فوٹو : فائل

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے اور سیاسی وفاداریوں کی تبدیلی کیلیے کروڑوں کی خریدو فروخت کرنیوالوں کی مانیٹرنگ کیلیے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور ایف آئی اے 2 صوبوں میں سرگرم ہوگئیں۔

آئی بی ووٹوں کی خریدو فروخت اور جوڑ توڑ میں مصروف سیاستدانوں کی سرگرمیوں اور ایف آئی اے مشکوک ارکان اسمبلی کے بینک اکاؤنٹس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے احکام جاری کردیے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |