بھارتوکیل کیلیے رقم کی ضرورتماں نے بیٹے کو فروخت کر دیا
پولیس نے بچہ خریدنے والے جوڑے سے بچہ بازیاب کرا کے ماں کے حوالے کر دیا۔
بھارت میں ایک ماں نے پانچ ہزار روپے میں اپنے جگر کا ٹکڑا بیچ ڈالا،پولیس نے بچہ بازیاب کرا کے ماں کے حوالے کر دیا۔
بچے کی دادی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی بہو نے اپنا دو سالہ بیٹا فروخت کردیا ہے، شکایت پر پولیس حرکت میں آئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کا باپ جیل میں قید ہے اور وکیل کو دینے کے لیے رقم کی ضرورت تھی،چنانچہ ماں نے اپنے بیٹے کو فروخت کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ خریدنے والے جوڑے سے بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عورت نے رقم وکیل کو دینے کے علاوہ ایک موبائل خریدا تاکہ شو ہر سے رابطہ رہے، اس کے علاوہ اس نے شوہر کیلیے ایک پینٹ اور شرٹ بھی خریدی۔ بچہ بیچنے والی عورت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ بچے کی پرورش کر سکے۔