اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے پہلی فوجی عدالت بنانے کی تیاریاں مکمل
عدالت چکلالہ گیریژن میں بنائی جائے گی اور اس کیلیے تھانہ ایئر پورٹ کی پرانی عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے
KARACHI:
اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کیلیے پہلی فوجی عدالت بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
یہ عدالت چکلالہ گیریژن میں بنائی جائے گی اور اس کیلیے تھانہ ایئر پورٹ کی پرانی عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے، اس عدالت کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل رینک کے افسر ہوں گے جن کا انتخاب کر لیا گیا ہے جبکہ میجر رینک کے افسر ان کی معاونت کریں گے، وکلا کو عدالت میں پیش ہونے کی اجازت ہوگی تاہم مقدمات کا بلاجواز التوا نہیں ہوگا اور سماعت بھی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی، عدالت چند روز میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کام شروع کر دے گی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سانحہ راولپنڈی کیس اور نیٹو کنٹینرز پر حملوں کے مقدمات پہلے مرحلے میں اس عدالت میں بھیجے جا رہے ہیں، اس عدالت میں زیر سماعت مقدمات کے ملزمان کو بھی گیریژن میں بنائی جانے والی عارضی جیل میں رکھا جائیگا، جبکہ فیصلوں کے خلاف اپیل کیلیے کورٹ آف اپیل بھی چکلالہ گیریژن میں ہی قائم ہوگی جس کے سربراہ بریگیڈیئر رینک کے افسر ہونگے۔