مقبوضہ کشمیر دستی بم حملے میں3 اہلکارزخمیگیلانی شبیرشاہ گرفتار
اہلکاروں کوشمالی کشمیر میں نشانہ بنایاگیا،دونوجوانوں کی گرفتاری کیخلاف نوہٹہ میں ہڑتال.
مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی طرف سے دستی بم حملے میں3 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔
شمالی کشمیر کے قصبے سوپور میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب مجاہدین نے سی آر پی ایف بینکر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک دستی بم پھینکا جس میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے،دریں اثناء پولیس نے دو کم عمر نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے جس کے خلاف نوہٹہ میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
بھارتی پولیس نے سیدعلی گیلانی،شبیرشاہ اورنعیم احمدخان کو گرفتارکرکے ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں نظربندکردیاہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سول سوسائٹی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے آرمی چیف سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دائر مقدمات ختم کرانے کے لیے سخت دبائو ڈالا جارہاہے۔