اسرائیلی اہلکار مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل فلسطینیوں کا پتھرائو

یہودی قصبےراملی میںمسجدسےدینی رہنماکی لاش ملی،اسرائیلی ہوٹل میں امریکی سیاح کی فائرنگ سےایک شخص ہلاک،خود بھی مارا گیا


AFP October 06, 2012
یہودی قصبے راملی میں مسجد سے دینی رہنما کی لاش ملی، اسرائیلی ہوٹل میں امریکی سیاح کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، خود بھی مارا گیا. فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی پولیس اہلکار فلسطینی شہریوں سے جھڑپوں کے بعد مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوگئے اور شیلنگ بھی کی جبکہ سینکڑوں فلسطینی مظاہرین نے صہیونی اہلکاروں پر پتھرائو کیا۔

دوسری طرف اسرائیل میں ایک امریکی شہری کی فائرنگ سے ایک یہودی ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں امریکی حملہ آور بھی مارا گیا، ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اہلکار نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے جھڑپ کے بعد مسجد الاقصیٰ کے کمپائونڈ میں داخل ہوگئے اور بعد میں شیلنگ بھی کی، اس جگہ پر کئی دنوں سے حالات کشیدہ تھے، پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل اور آواز کے بم بھی پھینکے، جواب میں مظاہرین نے یہودی اہلکاروں پر شدید پتھرائو کیا جس کے بعد اہلکار مسجد کے کمپائونڈ میں داخل ہوگئے۔

اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی قصبے راملی میں واقع ایک مسجد میں ایک دینی رہنما محمد تاجی کی لاش ملی ہے جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، دوسری طرف اسرائیل کے بحیرہ احمر کے ساحلی قصبے ایلات میں ایک ہوٹل کی لابی میں امریکی سیاح کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ بعدازاں سکیورٹی فورسز نے اس شخص کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں